ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی حکومت نے ملک میں ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا لیا فیصلہ

مرکزی حکومت نے ملک میں ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا لیا فیصلہ

Wed, 17 Mar 2021 00:12:31    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں بنیادی سہولیات کی ترقی کے لئے حکومت نے ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں منگل کے روز وزارت خزانہ کی اس تجویز کو منظور ی دی گئی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترقیاتی مالیاتی ادارے کو 20000 کروڑ روپئے کا ابتدائی سرمایہ دیا جائے گا اور پارلیمنٹ میں اس سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔ اس ادارے میں ایک پیشہ ور بورڈ ہوگا۔ اس میں مارکیٹ، انشورنس کمپنیاں وغیرہ سے سرمایہ اکٹھا کیا جائے گا۔ بجٹ کے دوران اس طرح کے ادارے کے بارے میں کہا گیا تھا۔

نرملا سیتارمن نے بینکوں کی نجکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام بینکوں کی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے۔ ملک کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے بینکوں کا انضمام کیا جا رہا ہے۔ وہ ملک میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسی صلاحیت کا ایک بینک چاہتی ہیں۔ انضمام کے دوران بینک ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔


Share: